مستونگ ،دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2025ء) مستونگ کے علاقے میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کردی گئی ۔جمعہ کو مستونگ کے علاقے چوتو کے مقام پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس انسپکٹر عبدالرزاق اورکانسٹیبل راز محمد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ،آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ سمیت دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد شہداء کی میتوں کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔