۳مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ شہید ہونے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کردی گئی

جمعہ 18 جولائی 2025 21:55

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ شہید ہونے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز حسین گورایا ، ڈی آئی جی پولیس علی شیر جکھرانی ، کمانڈنٹ بی سی ، ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی، ایف سی حکام ، پولیس کے اعلیٰ آفیسران اور دیگر جوانوں سمیت اعلی حکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے موقع پر شہیدا کو سلامی دی گئی شہداء کی میتوں کو انکے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا