ضلع میں فیمیل نرسوں کی متعدد آسامیاں طویل عرصے سے خالی ہیں، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ،محمد حسین ہزارہ

جمعہ 18 جولائی 2025 22:55

Iنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحت کے شعبے سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، شوکاز نوٹس اور ضرورت پڑنے پر ملازمت سے برخاستگی جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نوشکی نے اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ضلع میں فیمیل نرسوں کی متعدد آسامیاں طویل عرصے سے خالی ہیں، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ان خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کے لیے عملی تجاویز مرتب کرکے احکام بالا کو ارسال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ صحت کے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام مراکز صحت میں عملے کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنایا جائی

متعلقہ عنوان :