نیتن یاہو نے غزہ چرچ پر حملے کے بعد پوپ لیو کو فون کیا، ویٹیکن

پوپ نے غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے اپیل کی تجدید کی،بیان

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:58

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)ویٹیکن نے کہا کہ غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملے کے ایک دن بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پوپ لیو کو فون کیا۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ویٹیکن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کال کے دوران پوپ نے غزہ میں جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے اپیل کی تجدید کی اور فلسطینی انکلیو میں ڈرامائی انسانی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ لیو نے فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں عبادت گاہوں، عقیدت مندوں اور تمام لوگوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔