لاڑکانہ کے علاقے وارث ڈنو ماچھی میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک‘2زخمی

ہفتہ 19 جولائی 2025 11:58

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) لاڑکانہ کے علاقے وارث ڈنو ماچھی میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق مقابلے میں پولیس اہلکار رانا سجاد شدید زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق دستی گینگ سے ہے، یہ ڈاکو بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرتے تھے۔ایس ایس پی نے کہا کہ جمعے کو ڈاکوؤں کے حملے میں کانسٹیبل منیر سومرو شہید ہوگئے تھے۔