میٹا کی خود کار ترجمے کی غلطی ،بھارتی وزیراعلی کو آن جہانی بنا دیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 12:01

میٹا کی خود کار ترجمے کی غلطی ،بھارتی وزیراعلی کو آن جہانی بنا دیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)میٹا کمپنی نے ایک بھارتی عہدے دار کی جانب سے کی گئی تعزیتی پوسٹ کا غلط خود کار ترجمہ کرنے پر معذرت کر لی ہے، جس میں ان کی موت کی جھوٹی اطلاع سامنے آئی۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے کنڑا زبان میں فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کی وفات پر تعزیتی پیغام پوسٹ کیا تھالیکن جب اس پیغام کا خودکار ترجمہ انگریزی میں کیا گیا، تو ترجمے میں غلطی سے ظاہر ہوا کہ وہ خود فوت ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :