ماہ اگست 2025ء منفرد مہینہ، تین ایام پانچ پانچ بار آئیں گے

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:34

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) ماہ اگست 2025ء منفرد مہینہ، تین ایام پانچ پانچ بار آئیں گے ۔تفصیل کے مطابق ماہ اگست 2025ء ایک منفرد مہینہ ہو گا جس میں جمعہ،ہفتہ اوراتوار کے دن پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے، یکم اگست کوجمعہ کا دن ہوگا جبکہ8،15،22اور 29اگست کو بھی جمعہ کا ہی دن ہو گا ۔

(جاری ہے)

2اگست کو ہفتہ کا دن ہو گا جبکہ 9،16،23اور 30اگست کو بھی ہفتہ کا ہی دن ہو گا ۔3اگست کو اتوارکا دن ہو گا جبکہ 10،17،24اور31اگست کو بھی اتوارکا ہی دن ہوگا اس طرح ماہ اگست میں یہ تین ایام پانچ پانچ مرتبہ آئیں گے ۔