تنخواہ کی عدم ادائیگی،پنجاب سروس ٹربیونل نے سی ٹی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں 31 جولائی کو طلب کر لیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) پنجاب سروس ٹربیونل لاہور نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر سی ٹی او لاہور کو ذاتی حیثیت میں 31 جولائی کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عاکف ارشد کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے باوجود تنخواہ ادا نہیں کی جا رہی۔ ممبر سروس ٹربیونل عاصم صدیق قریشی نے سی ٹی او لاہور کو ذاتی پیشی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :