پشاور پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلر گرفتار

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر کو گرفتارکر لیا ۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سلیم کو گرفتار کے 28 بوتل شراب اور 1100 گرام آئس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ملزم گنج پشاور کا رہائشی ہے جو پشاور کے مختلف علاقوں میں شراب اور آئس سپلائی کرتا ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیاہے ، جبکہ منشیات میں استعمال موٹرسائیکل بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :