محکمہ کیو ڈی اے کے کراچی بس ٹرمینل میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی قابل ستائش ہے، سیدعبدالخالق آغا

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)ہزارگنجی زون کے صدر سیدعبدالخالق آغا،حاجی نقیب اللہ کاکڑ، حاجی عبدالسلام بادینی،حاجی صدر کاکڑ، حاجی مرتضی خان نورزئی،محمد عامر بنگلزئی، نجیب خان کاکڑ،حاجی زمان بادیزئی، عمرالدین خان،رمضان خان بڑیچ،سیدحجت اللہ آغا اور فوکل پرسن ظفرخان بڑیچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ کیو ڈی اے نے ہزارگنجی کے مقام پر واقع کراچی بس ٹرمینل میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کا فیصلہ کرکے ہزارگنجی کے تاجروں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیا اور ان کمرشل پلاٹوں کی نیلامی سے یہاں کے تاجر برادری اور عام عوام الناس مستفید ہونگے اور اس نیلامی سے یہ پورا ٹرمینل اور پورا علاقہ آبادہوگا اور تجارتی سرگرمیاں بڑیں گی جوکہ محکمہ کیو ڈی اے کا ایک اچھا فیصلہ ہے اور ہم تاجر برادری محکمہ کیو ڈی اے کے اس فیصلے یعنی کراچی کوچ ٹرمینل کے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو ایک احسن اقدام اور قابلِ ستائیش فیصلہ سمجھتے ہیں مگر دوسری جانب کچھ شکست خوردہ عناصر اور ریجیکٹیڈ لوگ بزریعہ اخباری بیانات محکمہ کیو ڈی اے کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور محکمے پر جھوٹے الزامات لگانے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جوکہ قابل مذمت ہے اور ہم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ) ہزارگنجی زون محکمہ کیو ڈی اے کیساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہائی کراتے ہیں کہ تاجر برادری محکمہ کیو ڈی اے کے اس کمرشل نیلامی میں بھر پور حصہ لے گی اور کراچی کوچ ٹرمینل کی کمرشل نیلامی کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :