رحیم یارخان،درخت سڑک پرڈال کر ڈکیتی کی واردات کی نیت سے موجود کچہ کے مسلح ڈاکوؤں کی گاڑی نہ روکنے پراندھادھندفائرنگ‘ نوجوان قتل‘ دوشدید زخمی

‘ ایک کو اغوائ کرنے کے بعدکچہ کے علاقہ کی جانب فرار‘ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:10

, رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2025ء)درخت سڑک پرڈال کر ڈکیتی کی واردات کی نیت سے موجود کچہ کے مسلح ڈاکوؤں کی گاڑی نہ روکنے پراندھادھندفائرنگ‘ نوجوان قتل‘ دوشدید زخمی‘ ایک کو اغوائ کرنے کے بعدکچہ کے علاقہ کی جانب فرار‘ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی‘ مغوی کی تلاش کیلئے علاقہ بھرکی ناکہ بندی سرچ آپریشن‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل جبکہ قتل ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثائ کے حوالے کردی گئی‘ مقدمہ درج‘ احمد پورلمہ کارہائشی حمزہ اپنے ساتھیوں مکینیکوں کے ہمراہ خراب ہوجانے والی ڈالہ گاڑی کومرمت کیلئے ورکشاپ لارہے تھے کہ نواز آباد موسی نگربادکے نزدیک کچہ کے نامعلوم ڈاکوؤں نے درخت سڑک پرڈال کرواردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے کہ اسی دوران مکینک گاڑیوں سمیت موقع پر پہنچ گئے گاڑی نہ روکنے پرگھات لگائے بیٹھے کچہ کے ڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کیلئے اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں احمدپورلمہ کارہائشی حمزہ زخموں کی تاب نہ لاتی ہوئے موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ ساتھی مکینک جاویداورسرورجوکہ آرائیں کالونی چک190پی کے رہائشی ہیں شدیدزخمی ہوگئے‘ مسلح ڈاکوکشمورسندھ کے رہائشی دیدارکھوسہ کو اغوائ کرکے کچہ کے علاقہ کی جانب فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پرپولیس تھانہ نواز آبادکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی‘زخمی ہونے والے جاویداورسرورکوپولیس نگرانی میں طبی امداد کلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ مبینہ طوپراغوائ ہونے والے دیدارکھوسہ کی بازیابی کیلئے پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا‘ کوشش کے باوجود پولیس مغوی کوبازیاب کرنے میں ناکام رہی‘ جبکہ قتل ہونے والے حمزہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد پولیس نے مضروب محمدسرور کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔