وزیراعظم کی محمد آصف کو ورلڈ ماسڑز سنوکر چپمئن شپ اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 سنوکر چمپئن جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو ورلڈ ماسڑز سنوکر چمپئن شپ اور حسنین اختر کو ورلڈ انڈر 17 سنوکر چمپئن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سنوکر پلیئرز پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سنوکر کی دنیا میں محمد آصف کئی برسوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں،اب انڈر 17 سنوکرچمپئن شپ جیت کر حسنین اختر نے بھی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کروا لیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پوری قوم کو اپنے ان بیٹوں پر فخر ہے،اللہ تعالیٰ ان دونوں کو مستقبل میں مزید کامیابیاں دے۔