کمشنر کوئٹہ شاہزیب خان کاکڑ کا شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ

اتوار 20 جولائی 2025 00:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ نے ہفتہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایئرپورٹ روڈ کی خوبصورتی، سمنگلی روڈ کی توسیع، نیو سبزل روڈ کی تعمیر، BINUQ سے ایئرپورٹ روڈ تک سڑک کی نئی لائن، سریاب روڈ کی بہتری، انسکمب روڈ کی اپ گریڈیشن، نواکلی مین روڈ اور نواکلی بائی پاس روڈ کی تعمیر، اور ہنہ روڈ کی بحالی جیسے منصوبوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی اور ڈائریکٹر ڈوپلیمنٹ کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس دوران کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) اور C&W کے نمائندگان نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو منصوبوں کے دائرہ کار، پیشرفت اور تکمیل کے شیڈول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے ان ترقیاتی سکیموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے شہری سہولیات کی بہتری، ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے اور شہر کی مجموعی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ تمام سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ ناگزیر ہے تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کو فوری طور پر دور کیا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور یہ منصوبے عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :