گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بیجنگ میں چینی وزارتِ تجارت آمد

حکام نے پاک-چین طے شدہ یادداشتوں اور معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا

جمعہ 12 ستمبر 2025 22:05

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بیجنگ میں چینی وزارتِ تجارت آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں چینی وزارتِ تجارت کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی سفارتخانے کے اکنامک منسٹر اور دیگر سفارتی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام نے گورنر سندھ کو پاک-چین طے شدہ یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

دونوں جانب سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور نئے اشتراکی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے اس ملاقات کو پاک-چین اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو نئی جہتیںنفراہمنکریںنگے۔

متعلقہ عنوان :