یونان میں لنگی ڈانس، کرینہ کے منفرد انداز نے مداحوں کو پاگل کر دیا

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)کرینہ کپور نے اس مرتبہ یونان کے دھوپ میں چمکتے ساحلوں سے ایک بار پھر تعطیلات کے بڑے گولز سیٹ کردیئے۔اداکارہ جو اپنے اسٹائل اسٹیٹمنٹ کے ساتھ شوخ و چنچل شخصیت کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے مداحوں کو انسٹاگرام پر اپنی وکیشنز پکس کے ساتھ ٹریٹ دے دی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تصاویر کا ایک سلسلہ شیئر کر کے اپنے موسم گرما کے سفر کی ایک جھلک دکھائی جس میں بالی وڈ کا ایک منفرد انداز بھی اپنایا۔

کرینہ نے انسٹاگرام پر تصویروں کا ایک کیروسل پوسٹ کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے شاہ رخ خان کے مقبول گانے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی روایتی حسِ مزاح کا مظاہرہ کیا۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ یونان میں لنگی ڈانس کیا۔۔۔مزہ آیا۔ ضرور کوشش کریں۔ریتیلی ساحلی زمین پر پیلے رنگ کا بکنی ٹاپ اور چیک اسٹائل کے اسکرٹ میں ملبوس کرینہ نیلے سمندر کے پس منظر کے ساتھ تصویر میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔