مالیاتی جرائم کنڑول کرنے والی بھارتی ایجنسی نے گوگل، میٹا کے سربراہان طلب کر لیے

اتوار 20 جولائی 2025 11:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)دو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مالیاتی جرائم کو کنڑول کرنے والی ایک بھارتی ایجنسی نے ٹیکنالوجی کمپنیوں گوگل اور میٹا کے سربراہان کو پیر کو اپنے ہیڈکوارٹر میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ طلبی آن لائن بیٹنگ ایپس پر منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں ہوئی ۔ذریعے نے بتایا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا پلیٹ فارمز نے اشتہارات کے ذریعے بیٹنگ ایپس کی تشہیر اور وسیع تر رسائی کا راستہ آسان کیا۔ذرائع نے مزید کہا کہ دارالحکومت نئی دہلی میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں پیشی کے لیے 21 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔