کراچی، ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ، تین پولیس اہلکار زخمی

پولیس موبائل میں ملزمان کا پیچھا کررہے تھے کے اچانک ایمبولینس سامنے آگئی، پولیس ذرائع

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کا تعلق پی ایس ناظم آباد سے ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل سلیمان ولد افسر علی عمر 25 سال، پی سی عماد ولد خالد عمر 24 سال اور ہیڈ کانسٹیبل عرفان ولد محمد عمر 43 سال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اہلکار بورڈ آفس سے گلبہار جا رہے تھے کہ ناظم آباد پل کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس اہلکار پولیس موبائل میں ملزمان کا پیچھا کررہے تھے کے اچانک ایمبولینس سامنے آگئی۔ پولیس اہلکار تیز رفتاری کے باعث پولیس موبائل کا توازن برقرار نا رکھ پائے اور پولیس موبائل فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی ۔ زخمی اہلکاروں کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔