Live Updates

بارش کے پانی میں گر کر بچی دم توڑ گئی

ملزم نے ریت نکالنے کیلئے گڑھا کھودا جس میں بارش کا پانی جمع تھا،ملزم گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 14:20

راجووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)گائوں بلو شاہ میں افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں دس سالہ بچی ام ایمن گھر کے قریب ریت نکالنے کے لیے کھودے گئے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متوفیہ بچی کی والدہ ناہید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم محمد یٰسین کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم محمد یٰسین نے ریت نکالنے کی غرض سے ایک گہرا گڑھا کھودا تھا جس میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی جمع ہو گیا تھا۔ یہی پانی کم عمر بچی کی ہلاکت کا سبب بنا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ملزم کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات