اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ ، بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے پنجاب بینک ،محکمہ ہائوسنگ کے درمیان معاہدہ طے

�رب سے زائد رقم درخواست گزاروں میں اگلے ماہ تک تقسیم کی جائے گی‘ وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کی گفتگو

اتوار 20 جولائی 2025 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے تحت شہریوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے بینک آف پنجاب اور محکمہ ہائوسنگ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین اور صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور بینک آف پنجاب کے عمر خان نے دستاویزات پر دستخط کیے۔وزیرہائوسنگ بلال یاسین نے کہا کہ گھروں کی تعمیرکے لئے بلاسودقرضوں کی فنانسنگ پنجاب بینک ہی کرے گا۔اب تک 52ہزارلوگوں کو60 ارب روپے کیقرضہ جات تقسیم کیے جاچکے ہیں، اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے تحت 90 کروڑ ماہانہ اقساط کی مد میں جمع ہوچکے ہیں،10ارب سے زائد رقم درخواست گزاروں میں اگلے ماہ تک تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :