کوہستان لوئر، اسسٹنٹ کمشنر پٹن کا بارشوں سے متاثرہ کیال روڈ کا دورہ

اتوار 20 جولائی 2025 16:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پٹن سعد منیر نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ بارشوں سے متاثرہ کیال روڈ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے حالیہ بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ سے متاثرہ سڑک کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ روڈ کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :