خیبرپختونخوا حکومت نے فیکٹری مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40 ہزارروپے مقرر کر دی

بدھ 10 ستمبر 2025 21:07

خیبرپختونخوا حکومت نے فیکٹری  مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40 ہزارروپے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ماہانہ اجرت کم از کم 40ہزار روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ محنت خیبر پختونخوا سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے تمام صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو اُن کی اجرتیں کسی صورت حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم از کم اجرت سے کم ادا نہیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کم ازکم ماہانہ اجرت 40ہزار اور یومیہ1538.46 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کم از کم اجرت کو زیادہ سے زیادہ اجرت تصور نہیں کیا جائے گا، بلکہ جو ملازمین پہلے سے کم از کم اجرت سے زیادہ وصول کر رہے ہیں اُن کی اجرت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی ۔کم از کم اجرت عارضی، پیس ریٹ اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام ملازمین پر یکساں طور پر لاگو ہوگی خواتین اور خواجہ سرا مزدوروں کو بھی مرد مزدور کی طرح یکساں اجرت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :