ٹیوب ویل کا بور کھولنے کی کوشش کے دوران دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 20 جولائی 2025 16:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سیالکوٹ کے علاقہ موترہ کے نواحی گاؤں سانےوالی میں ٹیوب ویل کا بند بور کھولنے کی کوشش کے دوران دھماکے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق 28 سالہ بلال نامی شخص بور کھولنے کے لیے کنویں کے اندر گیا اور بور میں تیزاب ڈالا جس سے اندر گیسز جمع ہو گئیں اور دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کنویں کے اوپر تعمیر شدہ کمرہ بھی منہدم ہو گیا۔کنویں کے اندر کام کرنے والا بلال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ریسکیو 1122 نے نکال کر لواحقین کے سپرد کر دی۔ واقعے کے وقت باہر کھڑا 21 سالہ علی بھی زخمی ہوا جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :