دورہ آئرلینڈ و ورلڈ کپ،خواتین کھلاڑیوں کا کراچی میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری،3گھنٹے بھرپور ٹریننگ

اتوار 20 جولائی 2025 18:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)دورہ آئرلینڈ و ورلڈ کپ کے سلسلے میں خواتین کھلاڑیوں کا کراچی میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری ہے۔کیمپ کے 13ویں روز وویمنز کرکٹرز نے 3 گھنٹے بھرپور ٹریننگ کی ۔

(جاری ہے)

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں کرکٹرز نے بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں مہارت مزید نکھارنے کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔خواتین کھلاڑیوں کو فیلڈنگ و کیچنگ کی بھی پریکٹس کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :