صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کایونیسیف پنجاب کے دفتر کا دورہ

ڈاکٹر قرة العین احمد نے اجلاس کے شرکا ء کو یونیسیف کے پروگرامز بارے بریفنگ دی

اتوار 20 جولائی 2025 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے یونیسیف پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا -ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل، ایڈیسنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ثمرہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان بھی ہمراہ موجود تھی-یونیسیف پنجاب کی ٹیم نے خواجہ عمران نذیر کو یونیسیف کے دفتر میں خوش آمدید کہا اور ڈاکٹر قرة العین احمد نے اجلاس کے شرکا کو یونیسیف کے پروگرامز بارے بریفنگ دی -صوبائی وزیر صحت و آبادی نے ہیلتھ پروفیشنلز کی استعداد کار میں اضافے، تربیتی پروگرامز اور صحت کے نظام کو مضبوط کرنے میں یونیسیف کے کردار کی تعریف کی -خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ باہمی تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کو مذید بہتر بنا سکتے ہیں-حکومت پنجاب ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا گیا ہی-بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پالیسی معاملات میں یونیسیف کی رہنمائی اور تجربے سے استفادہ کریں گی-خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ حکام کو ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ ہیلتھ ریفارمز سے لوگوں کا اعتماد ہیلتھ سسٹم پر بحال ہو رہا ہی-وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جنوبی پنجاب ماں اور بچے کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر خاص توجہ دی جا رہی ہی- مریم نواز صوبہ میں بچوں اور ماوں کے صحت مند، محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہیں-خواجہ عمران نذیر نے تعاون اور معاونت پر یونیسیف کا شکریہ ادا کیا-