ع*دفتر خرچ کے نام پر بجٹ سے 2کروڑ 55لاکھ 35ہزار سے زائد کا 15روز میں صفایہ کردیا

ش* اعداد وشمار کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کا 15روز میں خرچہ سب پر بھاری رہا

اتوار 20 جولائی 2025 19:50

( جیکب آباد (آن لائن)جیکب آباد کے سرکاری افسران نے دفتر ی خرچ کے نام پر2 کروڑ 55لاکھ 35ہزار کا بجٹ سے صفایہ ،پہلی ششماہی کے فنڈس کے اجراء کے ساتھ ہی فرضی بلوں کے ذریعے مختلف محکموں کے افسران کی پھرتی،تین ماہ کا خرچ ایک ماہ میں نکال کر ایک روپیہ بھی خزانے میں باقی نہ چھوڑاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف محکموں کے افسران نے جون کلوزنگ میں سرکاری خزانہ خالی کرنے کے بعد نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں دفتر خرچ کے نام پر بجٹ سے 2کروڑ 55لاکھ 35ہزار سے زائد کا 15روز میں صفایہ کردیا ہے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق محکمہ بہبود آبادی کا 15روز میں خرچہ سب پر بھاری رہا جولائی میں 52لاکھ 70ہزار ،فیول ،اسٹیشنری ،یونیفارم ،فرنیچر ،ٹرانسپورٹ ،ٹریولنگ الائونس،سروس کی ادائیگی ،جنریٹر کے فیول ،متفرقہ خرچ ،دفتر رینٹ کے نام پر مبینہ فرضی بلوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو خالی کرکے بندر بانٹ کی گئی اور تین ماہ کے خرچ کا صرف 15روز میں اڑا دیا گیا ،ڈی سی آفیس کا جولائی کے چند روز میں 20لاکھ 31ہزار ،ایس ایس پی 45لاکھ 35ہزار،محکمہ زراعت کے افسر نے 15لاکھ 82ہزار ،زرعی کالج کے پرنسپل نے 10لاکھ 44ہزار ،چیف مانیٹرنگ افسر 7لاکھ 63ہزار ،اسسٹنٹ کمشنر جیکب آباد گڑھی خیرو اور ٹھل نی30لاکھ 67ہزار ،ایکسین بیگاری 1لاکھ 83ہزار ،بینظیر لائبریری گڑھی خیرو 7لاکھ 17ہزار مبینہ فرضی بلوں کے ذریعے بجٹ سے نکالے اکثر محکموں میں جن میں محکمہ بہبو دآبادی ،محکمہ تعلیم ،زراعت نے پہلی ششماہی کے بجٹ کے اجراء کے ساتھ ہی پھرتی دکھاتے ہوئے تین ماہ کو دفتر ی خرچ ابتدائی مہینے میں ہی ختم کر ڈالا اور سرکاری خزانے میں ایک روپیہ بھی باقی نہ چھوڑا ،ضوابط کے مطابق جتناضرورت ہواتنا ہی بجٹ سے بل کے ذریعے فنڈس نکالے جائیں پر یہاں تو ضوابط کی دہجیاں نہیں پر برسوں سے خچے اڑائے جارہے ہیںکوئی نوٹس لینے والا نہیںریجنل محتسب اعلی کو خزانہ آفیس میں کھلی کچہری میں اس معاملے کی نشاندہی بھی کی گئی جس پر انہوں نے خزانہ آفیس کے افسران کو ہدایت کی کہ شمشاہی کی بجٹ کا بیک وقت ایک ماہ میں اجراء نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :