ق* مسلح افراد کی وارداتیں جاری ،دو موٹر سائیکلیں ،موبائل فون نقدی سے شہری محروم

اتوار 20 جولائی 2025 19:50

3 جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)جیکب آباد میں مسلح افراد کی وارداتیں جاری ،دو موٹر سائیکلیں ،موبائل فون نقدی سے شہری محروم، تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مسلح افراد کی لوٹ مار کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے گزشتہ روز بھی رہزنی کی وارداتیں جاری رہیں باھو کھوسو کے تھانہ آر ڈی 44کی حدود سے فیض محمد کھوسو اور مرتضی گھنیو سے سی ڈی موٹر سائیکل اور تین ہزار نقدی ،آباد تھانے کی حدود بیگاری پل سے رضوان شاہ محمود کٹو سے سی ڈی موٹر سائیکل ماڈل 2024،50ہزار نقدی ،دو موبائل فون چھین لئے گئے جبکہ گڑھی خیرو کے دودا پور چوک سے بشیر جمالی کا موبائل فون چوری ہو گیا ۔