Live Updates

راولپنڈی میں 21 جولائی سے بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ

اتوار 20 جولائی 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) راولپنڈی میں 21 جولائی سے بارشوں کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ رہے گی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو راولپنڈی محمد عثمان گجر کے مطابق راولپنڈی میں متوقع بارشوں کے پیشِ نظر ہنگامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 ہائی الرٹ رہے گی۔ ریسکیو راولپنڈی میں آج سے کوڈ ریڈ نافذ اور تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تمام نشیبی علاقوں میں ریسکیو اہلکار تعینات ہیں جبکہ ضروری مشینری اور سامان پہنچا دیا گیا۔ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی متحرک و فعال کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو کنٹرول روم 24/7 مزید فعال کر دیا گیا ہے اور تمام آپریشن کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عوام مون سون موسم کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین دوران بارش بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبے کے پاس ہر گز نہ جانے دیں۔ اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں۔ لوگ ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دیں۔ نالہ لئی کے اطراف والے رہائشیوں کو بارشوں کے دوران احتیاط برتنا ہوگی۔ ریسکیو 1122 کے تمام افسران اور اہلکار عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت فلیڈ میں موجود ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :