اسپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی اعجاز خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اتوار 20 جولائی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی اعجاز خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے تعزیتی پیغام میں آن لائن اور روز نامہ جناح سے وابستہ اعجاز خان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔