مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کی زیر نگرانی گھنٹہ گھر چوک پر ترقیاتی کاموں کا آغاز

اتوار 20 جولائی 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی کی زیر نگرانی کونسل کی سکیم کے تحت گھنٹہ گھر چوک پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہر کے اہم اور مصروف ترین چوک کی خوبصورتی، کشادگی اور عوامی سہولیات میں اضافہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی مئیر اوستہ محمد حاجی خان پلال نے گھنٹہ گھر چوک کا دورہ کرکے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیل سے معائنہ کیا، کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکیدار اور میونسپل عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :