بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس میں اہم پیش رفت، 11 ملزمان گرفتار

پیر 21 جولائی 2025 12:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) بلوچستان کے دیہی علاقے میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے والے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ اب تک کیس میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عید سے قبل پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی ۔