کوہستان اپر پولیس کی کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

پیر 21 جولائی 2025 12:31

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) کوہستان اپر پولیس نے کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ریاض خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ کمیلہ عامر منظور اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کمیلہ علی نواز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم امیز خان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ اشتہاری مجرم کئی مقدمات میں تھانہ کمیلہ پولیس کو مطلوب تھا، جسے پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، خفیہ معلومات اور بروقت حکمتِ عملی کے ذریعے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کیا۔ کوہستان اپر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن کو دیں تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :