ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کیاگیا

پیر 21 جولائی 2025 13:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پرٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی تھانہ پاکستان بازار کے علاقے غوثیہ بلوچ کالونی، اسلام چوک اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی جانب سے کومبنگ/سرچ آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے کیا گیا،آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بندکرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ او پاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف شریک تھا۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔