مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں ملکی معیشت کو سنبھالا دیا،میاں زیدالرحمن رمدے

پیر 21 جولائی 2025 15:28

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)مسلم لیگ( ن) کے رہنما میاں زیدالرحمن رمدے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں ملکی معیشت کو سنبھالا دیا، بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے اور عوامی فلاح کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نہ صرف ملک کو اندھیروں سے نکالا بلکہ موٹرویز، بجلی کے منصوبے ، تعلیمی ادارے اور صحت کی سہولیات سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی مسلم لیگ ن کی قیادت نے مشکل فیصلے کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور معیشت کو مستحکم بنیادوں پر کھڑا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی، استحکام اور عوامی ریلیف مسلم لیگ ن کی پہچان ہے ۔ جماعت کا ہر کارکن ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :