فیصل آبادپسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 3افراد زخمی

پیر 21 جولائی 2025 15:28

فیصل آبادپسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت ..
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی سمیت 3افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب گٹی زبیر ٹائون کے رہائشی کامران خان نے کچھ عرصہ قبل سلوی بی بی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کا لڑکی کے لواحقین کو شدید رنج تھا، آج صبح ملزمان کامران وغیرہ ان کے گھر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر کامران خان ولد سلطان خان اسکی اہلیہ سلوی بی بی اور عزیزہ نازیہ بی بی زوجہ رحمان بری طرح زخمی ہو گئیں، ملزمان ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔