جامعہ کشمیر،ایم فل اسکالر ریاض الرحمن شیخ نے مقالے کا دفاع کر لیا

پیر 21 جولائی 2025 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)جامعہ کشمیر،ایم فل اسکالر ریاض الرحمن شیخ نے مقالے کا دفاع کر لیا،شعبہ پبلک ہیلتھ کے اسکالر نے اسسٹنٹ پروفیسر زوالوجی ڈاکٹر زاہد لطیف کی زیر نگرانی تحقیقی کام مکمل کیا،اٴْن کی تحقیق کا موضوع تھیلیسیمیا کے مریضوں میں ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کی موجودگی اور اس کے ممکنہ نقصانات پر مبنی تھا، مقالے کے دفاع کی تقریب جامعہ کشمیرشعبہ پبلک ہیلتھ میں ہوئی جس میں بیرونی ممتحن کے فرائض ڈاکٹر تنویر شفیع ڈائریکٹر ہیلتھ نے سر انجام دیے،اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ بشارت، ڈاکٹر عدنان الطاف شیخ اور ڈاکٹر جنید میر بھی موجود تھے،دریں اثنا اساتذہ، اسکالر کے فیملی ممبرز، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے پرانھیں مبارک باد دی،یاد رہے ریاض الرحمن شیخ اس وقت ریجنل بلڈ سنٹر مظفرآباد میں انچارج بلڈ بینک کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :