گورنر خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ، ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ڈی پی او کی عیادت کی

پیر 21 جولائی 2025 16:59

گورنر خیبر پختونخوا  کا  سی ایم ایچ پشاور کا دورہ  ،   ہنگو میں فتنہ الہندوستان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا ۔گورنر ہاوس پشاور حکام کی جانب سے جاری شدہ تفصیلات کے مطابق انہوں نے دورے کے دوران ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ڈی پی او ہنگو خالد خان ، ٹل سکاؤٹ کے لیفٹینٹ کرنل خالد کی عیادت کی ، انہوں نے زخمیوں کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارک باد دی اوران کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قوم کو آپ جیسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالہ سے گورنر کو بریفنگ دی۔