اوکاڑہ ،عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات کے ذریعے عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات کی فراہمی

پیر 21 جولائی 2025 17:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا رب نواز، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہباز سکھیرا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید، ایس این اے افضال حسین نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات کے ذریعے عوام کی بہتری اور انہیں سہولیات کی فراہمی میں کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام افسران فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں اور عوام کو شعبہ صحت اور تعلیمی سہولیات کے علاوہ مختلف سیکٹرز میں انقلابی اقدامات کے ذریعے ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت سب سے بڑھ کر ہے اور اس کے لیے تمام افسران خلوص دل سے محنت کریں اور عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔\378

متعلقہ عنوان :