سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ، درآمدات صفر ہوگئیں

جون 2025 میں کسی بھی ملک سے سونا نہیں منگوایا گیا، سرکاری دستاویز

پیر 21 جولائی 2025 17:02

سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ، درآمدات صفر ہوگئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ، درآمدات صفر ہوگئیں۔دستاویز کیمطابق جون 2025 میں کسی بھی ملک سے سونا نہیں منگوایا گیا،مئی کے مقابلے جون میں سونے کی درآمدات میں 100 فیصد کمی دیکھی گئی،گزشتہ سال بھی 3 ماہ کیلئے سونے کی درآمدات صفر رہی تھیں،درآمدات نہ ہونے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے تک مہنگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کیمطابق ایک سال میں سونا 2 لاکھ 41 ہزار سیبڑھ کر 3 لاکھ 57 ہزار تک ہوگیا،مئی 2025 میں سونیکی درآمدات 9 کلو ریکارڈ کی گئی تھیں،مئی کیمہینے میں سونے کا درآمدی بل 9 لاکھ 27 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ کیمطابق ایک سال کیدوران 8 ارب 78 کروڑ روپیکا سونا درآمدکیا گیا،سال 25-2024 کے دوران مجموعی طور پر 391 کلوسونا منگوایا گیا،391 کلو سونیکا درآمدی بل 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالر سے زائد رہا، 2023-24 کے مقابلے 25-2024 میں درآمدات میں 80.94 فیصد اضافہ رہا،سال 24-2023 میں سونے کی درآمدات 262 کلو رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :