جیکب آباد میں 2بھائیوں سمیت 3معصوم بچے پانی میں ڈوب کرجاں بحق، 2بھائیوںکی لاشیں تاحال نہ مل سکیں

پیر 21 جولائی 2025 17:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)جیکب آباد میں 2بھائیوں سمیت 3معصوم بچے پانی میں ڈوب کرجاں بحق، 2بھائیوںکی لاشیں تاحال نہ مل سکیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی گاں خدا بخش نوناری کے رہائشی شوکت علی کھوسہ کے دو کمسن بچے پانچ سالہ راشد حسین کھوسہ اور چار سالہ ابوبکر کھوسہ کھیلتے ہوئے قریبی گھنو شاخ میں گرکر ڈوب گئے دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، تاہم ان کی لاشیں تاحال برآمد نہیں ہو سکیں ہیں، مقامی افراد کی کوششوں کے باوجود لاشیں تلاش نہیں کی گئی گاں والوں کے مطابق نہر میں پانی کی سطح بہت بلند ہے جس کے باعث تلاش میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر نہر میں پانی کا بہا کم کیا جائے تو بچوں کی لاشیں جلدی مل سکتی ہیں، مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاشوں کی تلاش میں فوری مدد فراہم کی جائے تاکہ بچوں کی لاشیں مل سکیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جیکب آباد کے علاقے مبارکپور کے نواحی گاں گجو ٹانوری میں 7 سالہ بچی بسمہ ٹانوری مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ہے، ورثہ نے بچی کی لاش کو تالاب کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے اس کے فوت ہونے کی تصدیق کی، بچی کے والد نے کہا کہ بچی کھیلنے کے لیے باہر گئی جب کافی دیر ہوگئی تو بچی کو ڈھونڈنے نکلے تو بچی کی لاش تالاب سے ملی۔

متعلقہ عنوان :