پنجاب پولیس اوپن ڈور پالیسی کے تحت آر پی او کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 21 جولائی 2025 20:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی سربراہی میں حکومت پنجاب کے ویژن اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

آر پی او ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے پانچوں اضلاع راولپنڈی، اٹک،جہلم،چکوال اور مری سے شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں،کھلی کچہری میں محمد عارف سکنہ پیر ودہائی نے درخواست دی کہ تھانہ پیر ودہائی میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا ہے ملزم گرفتار نہ ہیں، جس پر آر پی او نے ایس پی راول کو احکامات جاری کیے، سلطان افسر چشتی سکنہ راولپنڈی نے درخواست دی کہ میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج ہوا جس پر آر پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک کو انکوائری کے احکامات جاری کیے، طارق محمود سکنہ سوہاوہ جہلم نے درخواست دی کہ چیک ڈس آنر کے مقدمہ کا مدعی ہوں ملزم گرفتار نہ ہو رہا ہے، جس پر آرپی او نے ڈی پی او جہلم کو احکامات جاری کیے، محمد شفیق سکنہ گوجر خان نے درخواست دی کہ میرا بچہ گم ہے جس پر آر پی او نے اے ایس پی گوجر خان کو احکامات جاری کیے،دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت پولیس کا اولین فرض ہے، شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کی داد رسی کے لیے تمام ممکنہ وسائل برؤے کار لاتے ہوئے ہر سطح پر شفافیت، جوابدہی اور فوری داد رسی کے اصولوں کو فروغ دے رہے ہیں۔