مسجد الحرام میں زائرین ویل چیئر اب مشترکہ پورٹل سے حاصل کر سکیں گے

منگل 22 جولائی 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے زائرین مسجد الحرام کی سہولت کےلیے ویل چیئر کا حصول مزید آسان بنا دیا گیا ہے جس کے تحت مشترکہ پورٹل سے ویل چیئر بک اور حاصل کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق ادارے نے اپنے ایکس اکاونٹ پر بتایا ہے کہ زائرین کی آسانی کے لئے الیکڑک اور سادہ ویل چیئر بک کرنے اور اس کا کرایہ ادا کرنے کےلئے مشترکہ پورٹل موجود ہے۔

مشترکہ پورٹل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے ذریعے کہیں سے بھی ویل چیئر باسانی بک کی جاسکتی ہے۔ کرائے کی ادائیگی کے لئے ’’ایپل پے‘‘ کی سہولت بھی پورٹل پر دستیاب ہے۔ادارہ حرمین کی جانب سے جاری پورٹل پر اردو، عربی، انگلش اور دیگر زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین حرم اپنی زبان میں ویل چیئر کی بکنگ اور اسے حاصل کرنے کی کارروائی کرسکیں۔