چین اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

منگل 22 جولائی 2025 11:46

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) چین اور ہانگ کانگ کی سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا ، چین کی سٹاک ایکسچینج میں حصص آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جبکہ ہانگ کانگ کے حصص میں بھی کئی سال بعد نئی بلندی دیکھنے کو ملی جس کی بڑی وجہ تبت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیم منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہے جس نے تعمیراتی اور توانائی کی کمپنیوں کے شیئرز کو سہارا دیا۔

(جاری ہے)

تجارتی سرگرمیوں کے دوران چین کا بلیو چِپ CSI300 انڈیکس دوپہر کے وقفے تک 0.4 فیصد بڑھ گیا جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہانگ کانگ کے بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :