سعودی عرب نے تیونس میں 129 ہاوسنگ یونٹ مقامی خاندانوں کے حوالے کردیئے

منگل 22 جولائی 2025 12:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سعودی عرب نے تیونس میں 129 ہاوسنگ یونٹ مقامی خاندانوں کے حوالے کئے ہیں ۔عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر تقریب میں تیونس میں مملکت کے سفیر عبدالعزیز بن علی الصقر اور تیونس کے وزیر ہاوسنگ صلاح زواری موجود تھے۔ہاوسنگ پروجیکٹ تیونس کے جنوب میں واقع سوسہ گورنریٹ میں سعودی ترقیاتی فنڈ کی مالی اعانت سے مکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیونس کے وزیر نے سعودی عرب کی مسلسل سپورٹ اور یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کو فائدہ ہوگا۔سعودی سفیر نے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے خاندانوں کو مبارکباد دی اور مختلف شعبوں میں تیونس کی ترقی اور خوشحالی کی سپورٹ کےلیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ ہاوسنگ یونٹ تیونس کے متعدد گورنریٹس میں جاری سماجی ہاوسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے کا حصہ ہیں۔اس منصوبے کا مقصد سعودی ترقیاتی فنڈ کی مالی اعانت سے چار ہزار 415 یونٹ فراہم کرنا ہے جن پر 150 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :