بھارت، مذہبی ادارے کے سابق ملازم کا 100 لاشیں دفن کرنے کا انکشاف

منگل 22 جولائی 2025 15:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)بھارت کی ریاست کرناٹک کے علاقے دھرم استھل میں ایک مذہبی ادارے کے سابق ملازم نے تقریبا 100 لاشوں کو مختلف مقامات پر دفن کرنے کا انکشاف کیا ہے، جن میں وہ خواتین بھی شامل تھیں جن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ان انکشافات نے بھارت میں نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھرم استھل کے ایک مشہور مذہبی ادارے کے سابق ملازم(شکایت کنندہ)نے انڈین سول ڈیفنس کوڈ (بی این ایس ایس)کی دفعہ 183 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان درج کروایا۔اس حوالے سے کرناٹک کے وزیراعلی سدھارمیا کا کہنا تھا کہ حکومت کسی دبائو میں کام نہیں کرے گی، ہم قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔