Live Updates

سوات میں‌ شدید بارشوں کے باعث مکان منہدم ہونے اور برساتی نالہ میں‌ ڈوب کر 5بچے جاں بحق ، ایک خاتون زخمی ہو گئی

منگل 22 جولائی 2025 16:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سوات میں‌ شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے اور برساتی نالہ میں‌ بہہ جانے سے 5بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق ضلع سوات میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں‌3 بچے جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی، جسے فوری علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ سوات کے علاقے مدین میں گجر بند شنکو میں پیش آیا۔ضلع سوات میں دوسرا دلخراش واقعہ مالم جبہ سور ڈھیرئی میں پیش آیا جہاں دو کمسن بھائی برساتی نالے میں بہہ گئے، دونوں بچوں کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے پانی سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا، بارشوں کی وجہ سے برساتی نالوں اور دریائے سوات میں پانی کا بہائو تیز ہوگیا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات