Live Updates

ضلعی انتظامیہ مون سون کے چوتھے اسپیل کے لیے الرٹ، تمام محکمے فیلڈ میں متحرک رہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور

منگل 22 جولائی 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) مون سون کے چوتھے اسپیل کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ لاہور مکمل طور پر متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور الائیڈ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ نکاسی آب کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بارش کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ضلعی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کے لیے تیار ہے۔ سید موسی رضا نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں یا ٹوٹی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی مشینری کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور تمام انتظامات کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :