
چین کے صوبہ سیچوان میں اے آئی روبوٹس کی ترقی کے لیے نیا تربیتی مرکز قائم
یہ مرکز بنیادی طور پر روبوٹس کے لئے ایک سکول کے طور پر کام کرے گا،چینی حکام
منگل 22 جولائی 2025 16:45
(جاری ہے)
یہ تربیتی مرکز عالمی سطح پر ایمباڈیڈ اے آئی کی ترقی میں درپیش اہم رکاوٹوں، جیسے حقیقی دنیا کے تربیتی مناظر کی کمی، اعلی معیار کے ڈیٹا کی قلت اور انتہائی ماحول میں جانچ کی محدود صلاحیت کو حل کرنے میں مدد دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مرکز بنیادی طور پر روبوٹس کے لئے ایک سکول کے طور پر کام کرے گا، یہ مرکز مصنوعی ماحول تخلیق کر کے روبوٹس کے لئے گہرے تعامل اور وسیع ڈیٹا کے حصول کے مواقع فراہم کرے گا، جس سے روبوٹس کی سیکھنے کی صلاحیت، الگورتھمز کی بہتری اور مہارت میں اضافہ ہو گا۔ یہ صلاحیتیں صنعت، صحت، شہری انتظام اور ہنگامی ردعمل جیسے شعبوں میں اطلاق کے لئے انتہائی اہم ہوں گی۔یہ تربیتی مرکز ایک انوویشن سینٹر کے ذریعے کام کرے گا جو بنیادی ٹیکنالوجیز، سسٹم انٹیگریشن، اہم اجزا اور الگورتھمز کی تحقیق و ترقی اور پائلٹ مینوفیکچرنگ پر توجہ دے گا۔اسے دو خصوصی تربیتی بیسز کی مدد حاصل ہوگی جو مختلف ماحول میں آپریشنل ڈیٹا اکٹھا کریں گی اور مینوفیکچرنگ، ایمرجنسی رسپانس، سماجی خدمات، سیاحت اور شہری انتظام جیسے شعبوں میں روبوٹس کی تعیناتی کو ممکن بنائیں گی۔صوبائی حکومت نے اس تربیتی مرکز کے لئیخصوصی فنڈ مختص کیا ہے اور منصوبے کے مطابق 2025 کے اختتام تک سات سے زائد روبوٹکس کمپنیوں کو یہاں کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔2027 تک، ہدف 30 سے زائد کمپنیوں کو اکٹھا کرنے، 30 سے زیادہ نئی ٹیکنالوجیز کو عملی جامہ پہنانے اور 10 سے زائد نئے روبوٹک مصنوعات متعارف کرانے کا ہے، تاکہ اس مرکز کو قومی سطح پر ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر قائم کیا جا سکے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کی انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے امریکا میں قیام کی مدت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
-
دبئی کی شہزادی شیخہ مَہرہ نے فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی
-
دبئی میں بانجھ پن کے مریض میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کامیاب حمل
-
کرتارپور پر پانی چھوڑنا بھارتی آبی جارحیت ہے،سکھ براداری
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.