صوبائی حکومت کے اقدامات سے چولستان میں نایاب پرندے بھکھڑ کی آباد ی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ، ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر بہاولپورریجن

منگل 22 جولائی 2025 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر بہاولپورریجن سید علی عثمان بخاری نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کیلئےحکومتی اقدامات کے نتیجہ میں صحرائے چولستان میں نایاب جنگلی پرندے ،گریٹ انڈین بسٹرڈ جسے مقامی زبان میں بھکھڑ بھی کہتے ہیں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ محض موجودہ حکومت کی وائلڈلائف کنزرویشن کی بہتر حکمت عملی کی بدولت ممکن ہوا جس کے تحت کے صوبائی حکومت نے چولستان میں وائلڈلائف پروٹیکشن کیلئے خاطر خواہ لاجسٹک سپورٹ اور ذرائع رسل و رسائل فراہم کئے ۔

فیلڈ سٹاف کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی وائلڈلائف ایکٹ اور پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ میں کافی موثر تبدیلیاں کیں اور خاص کر صحرائے چولستان میں بھکھڑ کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر پبلک وائلڈلائف ریزروبنایا گیا جس سے اس نایاب مقامی جنگلی پرندے کی آبادی میں اضافہ ممکن ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر بہاولپورریجن سید علی عثمان بخاری نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ چولستان میں نایاب پرندے بھکھڑ کی آباد ی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اس کی بنیادی وجہ پروٹیکشن رجیم وہ حالیہ اقدامات ہیں جن سے یہاں پروٹیکشن کیلئے نئی گاڑیاں ، موٹر سائیکلز اور ایکوپمنٹ فراہم کیا گیا ۔

وائلڈلائف رینجرز کی خالی آسامیوں کو پر کیاگیا ، قوانین میں موثر تبدیلیاں کی گئیں جس سے اس پرندے کی بہتر نگہداشت اور حفاظت ممکن ہوئی اور اب یہ بتدریج بڑھتا جا رہاہے ۔

متعلقہ عنوان :