کولمبیا میں فوجی قافلے پر ڈرون حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 8 شدید زخمی

منگل 22 جولائی 2025 18:02

بوگوتا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کولمبیا میں فوجی قافلے پر ڈرون حملے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ کولمبیا کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا، حملہ باغیوں نے کیا، کولمبیا کی فوج کے ترجمان نے حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کا ذمہ دار نیشنل لبریشن آرمی کو ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ نیشنل لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم آزاد ذرائع اس کی تصدیق نہیں ہوسکی، خیال رہے کہ علیحدگی پسند مسلح تنظیم نیشنل لبریشن آرمی کولمبیا میں 1960 سے ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔