ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل )کھیلا جائے گا

منگل 22 جولائی 2025 20:17

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ..
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)بدھ کوسبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلا جائیگا،آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جا چکی ہے جس میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ٹی ٹونٹی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں سے جیت لیا تھایوں مہمان کینگروز ٹیم کو ٹی ٹونٹی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جولائی کو جمیکا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جولائی کو سینٹ کٹس ،چوتھاٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی کو سینٹ کٹس جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :